حیدرآباد۔5دسمبر (اعتماد نیوز)
مرکزى وزير مملکت سادھوى نرنجن جيوتى کے متنازعہ بيان پر وزيراعظم نريندر مودى نے آج لوک سبھا سے بھى اپيل کى کہ وہ وزير موصوف کے پس منظر اور ناتجربہ کارى کوديکھتے ہوئے ايوان کو ان کى معافى کو تسليم کرنا
چاہئے اور اس معاملہ کو پس پشت ڈال کر آگے بڑھنا چاہئے۔
مسٹر مودى نے ايوان کو بھى يہ يقين دلايا کہ انہوں نے اپنى ناراضگى ظاہر کرتے ہوئے پارٹى کے ممبران کو سخت ہدايت دى ہے کہ مستقبل ميں ايسے الفاظ اور زبان کا استعمال نہيں کيا جانا چاہئے۔